ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرح ان کی اہلیہ اور ترک خاتون اول امینہ اردوان نے بھی کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ گزشتہ روز 2 روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی جبکہ رجب طیب اردوان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ علاوہ ازیں ان کی اہلیہ نے اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے اہل خانہ میں سلائی مشینز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل صحت اور تندرستی کے ساتھ براہ راست جڑا ہوا ہے، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ کوئی بچہ بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوگا کہ جو اس کی پوری زندگی متاثر کرے۔ ترک خاتون اول کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ اپنی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے خطاب کے بعد سلائی مشینز بھی تقسیم کیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ امینہ
Comments
Post a Comment