Skip to main content

کوئی معاشرہ اپنی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا



ترک صدر رجب طیب اردوان کی طرح ان کی اہلیہ اور ترک خاتون اول امینہ اردوان نے بھی کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ گزشتہ روز 2 روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی جبکہ رجب طیب اردوان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا۔علاوہ ازیں ان کی اہلیہ نے اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے اہل خانہ میں سلائی مشینز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کا مستقبل صحت اور تندرستی کے ساتھ براہ راست جڑا ہوا ہے، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ کوئی بچہ بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوگا کہ جو اس کی پوری زندگی متاثر کرے۔ترک خاتون اول کا کہنا تھا کہ کوئی معاشرہ اپنی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ساتھ ہی انہوں نے مہمان نوازی پر پاکستان کے عوام اور حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے خطاب کے بعد سلائی مشینز بھی تقسیم کیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ امینہ اردوان نے پاکستانیوں کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں انہوں نے اپنے نام کے ایک ہسپتال کا افتتاح کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جو 2010 کے سیلاب متاثرین کے بعد ان کی تشویش اور کوششوں کا اعتراف تھا۔یہ بھی پڑھیں: طیب اردوان پاک ترک تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم2010 میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے فنڈز اکٹھا کیے تھے اور متاثرہ لوگوں کی حالت دیکھنے کے لیے ملک کا دورہ کیا تھا۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے بے لوث جذبہ دکھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈز کے لیے اپنے ان ہاروں میں سے ایک تحفہ بھی دیا تھا جو انہیں ان کے شوہر نے شادی پر دیا تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

عمران خان میں اپنے پرانے دوست کی رحلت پر انتہائی شکستہ دل ہوں-

نعیم الحق 10 پی ٹی آئی بانی ممبران میں شامل تھے، نعیم الحق 23 سالہ جدوجہد میں ہر آزمائش میں میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے، آخری وقت تک پارٹی امور میں حصہ لیتے رہے، ان کا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ لاہور( 15 فروری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے قریبی پرانے دوست سے محروم ہونے پر شکستہ دل ہوگیا ہوں، نعیم الحق 10پی ٹی آئی بانی ممبران میں شامل تھے، 23 سالہ جدوجہد میں ہر آزمائش میں میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے، آخری وقت تک پارٹی امور اور کابینہ اجلاسوں میں حصہ لیتے رہے، پارٹی میں ان کا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے انتہائی قریبی اور پرانے دوست نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں، میں اپنے پرانے دوست سے محروم ہونے پر شکستہ دل ہوگیا ہوں۔ نعیم الحق ان 10 پی ٹی آئی ممبران میں شامل تھے جن کا شمار بانی ممبران میں ہوتا تھا۔نعیم الحق پارٹی کے ساتھ بڑے وفادار تھے، تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں ہر مشکل اورآزمائش میں وہ میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔ انہوں نے ہمیشہ میری اس وقت مدد کی جب ہم انتہائی مشکل میں گھرے ہوتے تھے۔عمران خان نے کہا ک

شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش

-کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے والد بن گئےشاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ 'اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللہ۔' انہوں نے کہا کہ وہ یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان کی اس سے قبل چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں۔ویسے تو شاہد آفریدی اپنی ذاتی زندگی یا فیملی کے حوالے سے زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے البتہ سوشل میڈیا پر ان کی فیملی کے ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا تھا کہ 'میں نے معاشرتی اور مذہبی وجوہات کے باعث یہ فیصلہ کیا کہ میری بیٹیاں عوامی سطح کے کھیلوں